کورونا پر اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت اہم اجلاس
اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں اسپیکر اسد قیصرکہتے ہیں پارلیمنٹ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کررہی ہے،اجلاس کوصوبائی وزرا صحت کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی ، کمیٹی اجلاس ہرہفتے منعقد کیا جائے گا۔
کوویڈ-19 کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور اپوزیشن راہنما شریک ہوئے،صوبائی وزراء صحت کمیٹی نےکورونا وائرس پرصوبائی حکومتوں کے اقدامات پرکمیٹی کوبریفنگ دی،
اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کررہی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کوطویل دورانیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے تجاویزپیش کرنا چاہئے،پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈوان برداشت نہیں کرسکتی۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ قومی اورصوبائی سطح پرلاک ڈاون کی وجہ سے وائرس کے پھیلاو میں کمی آئی ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے نئی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاو کا عمل تیزہے،چاروں صوبوں،آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے وزرا صحت نے اجلاس کو بریفنگ میں صوبوں کی طرف سے کورونا پھیلاوروکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں سینٹ میں لیگی پارلیمانی لیڈرمشاہد اللہ خان نے اسپیکرقومی اسمبلی کا رویہ متعبصانہ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔
Comments are closed on this story.